لاہور میں جہانگیر ترین گروپ کے ارکان کی اجلاس میں شرکت کے لیے آمد جاری ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ترین گروپ کا حکومت کے ساتھ جانے یا نہ جانے سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق عون چوہدری ترین گروپ کو پرویزالہی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے۔
دوسری جانب عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ جوڑی بنانے والے علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور مشترکہ دوست سرگرم ہوگئے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کردیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کردیں۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی نے علیم خان سے بیک ڈور رابطے کیے، علیم خان اہم سیاسی فیصلے کے لیے ترین گروپ کی حتمی حکمت عملی کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.