بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین گروپ کا اہم اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر طلب

ملک کی سیاسی صورتحال اور عدم اعتماد کی تحریک کے معاملے پر ترین گروپ کا اہم مشاورتی اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس آج جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ہوگا، جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لِنک پر اجلا س میں شریک ہوں گے۔

سوال کے جواب میں تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ جہاز تو ہر طرف جا سکتا ہے

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد تحریک کی صورت میں حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا.

 ترین گروپ پی ٹی آئی کے مزید ناراض ارکان سے رابطوں کاجائزہ لے گا۔

ترین گروپ پنجاب اور مرکز کے حوالے سے حکمت عملی اور تجاویز کا جائزہ بھی لے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.