پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی وفد نے مسلم لیگ ن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے لئے ووٹ کی درخواست کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم افضل چن نے ترین گروپ کو یقین دہانی کروائی کہ پی پی ہر طرح کی گارنٹی دینے کو تیار ہے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے ملاقات میں متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔
ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ہم نےترین گروپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے متعلق ن لیگ کو آگاہ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کے لیے حمزہ شہباز کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
Comments are closed.