وزیراعظم کے مشیر عون چودھری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین نے مشکل وقت میں ساتھ رہنے پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترین گروپ حکومتی اتحاد کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی حکمت عملی بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر بنائیں گے۔
واضح رہے کہ جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہوگیا ہے، گروپ نے جہانگیر ترین کی سربراہی میں آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض، وزیراعظم کے معاون عون چودھری، نعمان لنگڑیال، اسحاق خاکوانی، اجمل چیمہ اور دیگر شریک ہوئے۔
Comments are closed.