بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترین اور علیم گروپ کا ہم خیال چھینہ گروپ سے رابطہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ نے اپنی ہی پارٹی کے ہم خیال چھینہ گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی ہم خیال چھینہ گروپ کے سربراہ غضنفر عباس نے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ہم خیال چھینہ گروپ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دوستوں کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا تھا۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہٰی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز الہٰی آئندہ دو روز میں جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کریں گے۔

اس ضمن میں جہانگیر ترین گروپ کے رکن فیصل حیات جبوانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے ہم سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں سب سے ملاقاتوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.