بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک کمانڈر کی جی ایچ کیو آمد، جنرل ندیم رضا سے ملاقات

ترکیہ کی لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں عسکری رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی، خطے کے امور بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملاقات میں پاک ترکیہ دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

جنرل ندیم رضا اور کمانڈر جنرل موسیٰ نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر جنرل ندیم رضا نے کہا کہ قریبی فوجی، اسٹریٹجک تعاون کے لیے پاکستان، ترکیہ مشترکہ سوچ رکھتے ہیں۔

ترک بری فورسز کے کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.