bbw hookups app being honest about wanting hookup reddit cougar hookup in louisiana hookup Wurtsboro NY homemade hookup emily willis hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک نژاد جرمن باکسر فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ناقابلِ شکست چیمپئن ترک نژاد جرمن باکسر موسیٰ یمک فائٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔  

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ باکسر میونخ میں ایک پروفیشنل فائٹ میں یوگنڈا کے حمزہ ونڈیرا کے مدِ مقابل تھے کہ اچانک رنگ میں ہی گر پڑے جس کے بعد وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

ان کی موت پر ترک حکام حسن تران نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے باکسر کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے تحریر کیا کہ ہم نے اپنے ہم وطن موسیٰ یمک کو جواں عمری میں کھو دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس فائٹ کی لائیو اسٹریمنگ کی گئی تھی، جہاں فائٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جرمن باکسر گر پڑا تھا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ دوسرے راؤنڈ میں یمک کو حریف کھلاڑی نے زوردار مکا رسید کیا تھا جس کے بعد وہ لڑکھڑا گئے تھے۔ 

تیسرے راؤنڈ میں موسیٰ یمک حریف کے سامنے تو آئے لیکن فائٹ شروع ہونے سے پہلے ہی زمین پر گر پڑے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وہاں موجود میڈیکل عملے نے انہیں فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی، جبکہ اس کے ساتھ ہی انہیں قریبی اسپتال بھی لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.