edf8329we hookup Suplee PA cctv grindr hookup tampa office hookup what is hud hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترک صدر کا نیٹو اتحاد میں سوئیڈن، فن لینڈ کی شمولیت پر پالیسی بیان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نیٹو اتحاد میں سوئیڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کے معاملے پر پالیسی بیان جاری کردیا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ سوئیڈن اور فن لینڈ کے دہشت گردوں کے خلاف تعاون کرنے تک ترکی نیٹو میں ان کی شمولیت قبول نہیں کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کی جانب سے یہ درخواست نیٹو میں موجود ان کے سفیروں نے نیٹو سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کے حوالے کی۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلیفونک رابطے میں صدر طیب اردوان نے اپنی حکومت کی پالیسی واضح طور پر بیان کردی۔

انہوں نے کہا کہ ترکی نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی کی حمایت کرتا ہے لیکن سوئیڈن اور فن لینڈ کو دہشت گردی اور دیگر مسائل پر تعاون کرنا ہوگا۔

رجب طیب اردوان نے مزید کہا کہ ان امور پر تعاون تک نیٹو میں سوئیڈن اور فن لینڈ کی شمولیت کو مثبت نظر سے نہیں دیکھیں گے۔

اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ نیٹو کے تمام اتحادی ممالک کے سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیٹو میں کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.