ترک صدر رجب طیب اردوان نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔
میڈیا رپوٹ کے مطابق اس موقع پر ترک صدر اردوان نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے اٹلی کی حمایت کی توقع رکھتے ہیں۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل کو بین الاقوامی جرائم کی عدالت سے سزا دلوانے کی کوشش کریں گے۔
اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ اسرائیل حماس تنازع خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے ترکیہ اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.