شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔
ایک انٹرویو کے دوران شامی صدر نے کہا کہ ہمارا مقصد ترکی کا شامی سر زمین سے انخلا ہے جبکہ اردوان کا ہدف شام میں ترکیہ کے قبضے کی موجودگی کو قانونی حیثیت دینا ہے۔
بشار الاسد نے کہا کہ اسی لیے یہ ملاقات اردوان کی شرائط پر نہیں ہو سکتی۔ میں اور ترک صدر کیوں ملیں گے؟ مشروبات پینے کے لیے؟
انہوں نے کہا کہ شامی ریاست پر منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگانا غیر منطقی ہے، منشیات کے خلاف جنگ میں شام کا عرب ریاستوں کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی صدر نے انٹرویو میں عرب ممالک سے تعلقات کی تجدید اور چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔
Comments are closed.