ترک سفیر شاکر اوزکان نے آج اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں۔
اس موقع پر صدر آئیزیک نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوان کو دورہ اسرائیل کی دعوت دی۔
شاکر اوزکان اس سے پہلے یروشلم میں ترک قونصل جنرل کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ایک غیر معمولی پیشرفت یہ ہوئی کہ صدر آئیزیک اور سفیر شاکر نے تقریب کے بعد میڈیا سے بات کی، ایسا صرف امریکی سفیروں کی اسناد وصولی کی تقریب میں ہوتا ہے۔
اسرائیل میں نئے تعینات ہونے والے دیگر سفراء میں آسٹریلیا کے ڈاکٹر رالف کنگ، فلپائن کے پیدرو لائلو، ایل سلواڈور کے ملٹن ایڈوارڈو اور جنوبی کوریا کے کم جن ہان شامل ہیں۔
Comments are closed.