خواہشات پر زلزلہ متاثرین کی بحالی کو ترجیح دیتی ترک قوم کے مہمت جاکرہان نامی 74 سالہ بزرگ نے عمرے کی ادائیگی کے لئے برسوں سے جمع کی ہوئی پونجی عطیہ کر دی۔
ترکش میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمت جاکرہان نامی 74 سالہ بزرگ آئندہ چند دنوں میں عمرہ کی ادائیگی کے لئے مکہ المکرمہ جانے والے تھے، ان کی تمام تر تیاریاں مکمل تھیں، روانگی میں 10 دن باقی تھے۔
تاہم 6 فروری کی صبح سویرے آنے والے قیامت خیز زلزلے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا، زلزلہ متاثرین کے غم گساری کی خاطر وہ اہل احمر کے کیمپ پہنچ گئے اور عمرے کی ادائیگی کے لئے برسوں سے جمع کی ہوئی پونجی زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لئے عطیہ کر دی۔
اہل احمر منتظمین کے مطابق یوں تو ہر ایک کی جانب سے ملنے والی عطیات قابل احترام ہیں لیکن ہم مہمت جاکرہان صاحب کے عطیہ اور ان کے جذبے کو کبھی نہیں بھولیں گے یہ سب میں بہتر ہے۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے7 اعشاریہ 8 شدت کے تباہ کن زلزلے کی وجہ سے اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
Comments are closed.