جمعرات21؍ربیع الثانی 1444ھ17؍نومبر 2022ء

ترک اسرائیل تعلقات باہمی احترام کی سطح پر ہی قائم ہوں گے، اردوان کی اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو

ترک صدر رجب طیب اردوان نے نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کو باور کرایا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی احترام کی سطح پر ہی قائم ہوں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم سے ٹیلیفون پر گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترک اسرائیل تعلقات باہمی احترام اور دلچسپی کی بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔

اسرائیلی وزیراعظم کی جماعت کے مطابق بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے ترک اسرائیل تعلقات کے نئے دور کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے معاشی و سفارتی تعلقات کی مضبوطی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان ایک دہائی سے زائد عرصے کے کشیدہ تعلقات میں رواں برس بہتری آئی ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات 2010  میں غزہ میں امدادی بحری جہاز پر اسرائیلی حملے میں دس ترک شہریوں کی ہلاکت پر خراب ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.