استنبول: ترکی کے شہر استنبول میں ایک زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 37 افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکا استنبول کے مصروف ترین علاقے تقسیم اسکوائر پر ہوا ہے، دھماکا کے فوری بعد ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں ہیں ، جنہوں نے زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دھماکے کے فوری بعد ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے لیا، دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا ہے، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا خودکش حملہ تھا۔
دھماکا ہوتے ہی بھگدڑ مچ گئی تھی، لوگوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا، جہاں دھماکا ہوا وہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد گھومنے کیلیے آتی ہے، مزید ہلاکتوں کے خدشے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
Comments are closed.