ترکی میں موسلا دھار بارشوں کے بعد شدید سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 77 تک پہنچ گئی ہے۔
ریسکیو حکام لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، مرنے والوں کی تلاش مختلف مقامات پر منہدم ہونے والے گھروں کے ملبے کو ہٹا کر کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق شدید سیلابی ریلوں نے کم از کم تیس دیہات میں تباہی پھیلا دی تھی جبکہ ان دیہاتوں میں ابھی تک بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.