hookup Vincentown New Jersey arduino led hookups secure hookup site 4 foot by 8 foot solar panel hookup black gay hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکی: صدر اردغان کی صحت سے متعلق ٹویٹس، تفتیش کا آغاز

ترکی: صدر اردغان کی صحت سے متعلق ٹویٹس، تفتیش کا آغاز

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

رجب طیب اردغان کی چھوٹی آنت کا ایک آپریشن سنہ 2011 میں ہوا تھا۔

ترکی میں حکام نے ان 30 افراد کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے جن پر ملک کے صدر رجب طیب اردغان کی صحت سے متعلق ٹویٹس کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کا الزام ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ان افراد نے ہیش ٹیگ ’اولمس‘ کا استعمال کرتے ہوئے ٹویٹر پر غلط مواد پوسٹ کیا۔ ترک زبان میں اولمس کا مطلب موت ہے۔

یہ ہیش ٹیگ جلد ہی ٹرینڈ کرنے لگا اور اس دوران صدر اردغان کی صحت سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگیں۔

صدر اردغان کے حامیوں نے ان افواہوں کو رد کرنے کے لیے ان کی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کی تصاویر پوسٹ کیں۔ صدر اردغان کے مخالف سیاستدان اکثر ان کی صحت سے متعلق سوال کرتے رہتے ہیں جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے اس بارے میں غیر مصدقہ اطلاعات آتی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

رجب طیب اردغان کی آنت کا ایک آپریشن سنہ 2011 میں ہوا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کئی مرتبہ اس بات کی تردید کر چکے ہیں کہ انھیں کینسر ہے۔ اس وقت صدر اردغان کی عمر 67 برس ہے۔

صدر اردغان کی صحت سے متعلق تازہ قیاس آرائیوں کے بعد حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی (اے کے پی) کی جانب سے صدر کی کئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں وہ مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ بدھ کو صدر نے انقرہ میں کئی تقریبات میں شرکت کی جو ان کی سیاسی جماعت کے اقتدار میں آنے کی 19ویں سالگرہ سے متعلق تھیں۔

ان کی جماعت کے ایک رکن نے ٹویٹ کیا کہ ‘چیف استنبول سے انقرہ آ چکے ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہیں۔’

اس دوران صدر اردغان کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر فرہیتن التون نے ایک چھوٹی سے ویڈیو ٹویٹ کی جس میں صدر کو اپنی گاڑی سے اترتے اور چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انھوں نے ساتھ ہی یہ لکھا ‘دوستوں کے لیے اعتماد اور دشمنوں کے لیے خوف۔’

جمعرات کو صدر اردغان کی جانب سے ان کے وکیل نے سوشل میڈیا پر صدر کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردغان کی صحت سے متعلق تازہ افواہوں کا سلسلہ اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد شروع ہوا جس میں وہ سنبھل سنبھل کر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

گزشتہ مہینے جب صدر کی صحت کے بارے میں قیاس آرائیاں ہو رہی تھیں تو ان کے کمیونیکیشن آفس کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ باسکٹ بال کھیل رہے تھے۔ سنہ 2011 صدر اردغان کی آنتوں کے آپریشن کی خبر میڈیا میں آئی تھی تاہم ان کی صحت کے بارے میں کسی بھی قسم کے سرکاری بیانات شاز و نادر ہی آتے ہیں۔

صدر اردغان حال ہی میں افریقہ کا تین روزہ دورہ کر چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر روم میں جی ٹوئنٹی ممالک کے سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔ تاہم انھوں نے چند روز قبل گلاسگو میں آب و ہوا میں تبدیلی کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت نہیں کی اور ان کے دفتر کی جانب سے اس کی وجہ سکیورٹی بتائی گئی۔

BBCUrdu.com بشکریہ
You might also like

Comments are closed.