ترکیے اور مصر کے سفارتی تعلقات بحال ہوگئے جس کے بعد دونوں ملکوں نے سفیر بھی تعینات کر دیے ہیں۔
مصر کی وزارتِ خارجہ کے مطابق سفیروں کی تقرری دونوں ممالک کے تعلقات بحالی کے لیے کی گئی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکیے اور مصر کے سفارتی تعلقات 2013 میں منقطع ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق مصر نے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والی تنظیموں کی حمایت پر ترک سفیر کو بےدخل کردیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.