پاکستان تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےفیصلہ کُن موڑ پر کھڑے ہیں۔
عمران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپریم کورٹ میں آج پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کے التواء سے متعلق درخواستوں کی سماعت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں جہاں سے ایک راستہ یہ ہے کہ ہم ترکیہ کے نقش قدم پر چلیں اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ میانمار بن جائیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ آئین، قانون، جمہوریت یا کرپٹ مافیا، ہر فرد کو ان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
عمران خان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ جنگل کا قانون یا فسطائیت ہر فرد کو ان میں سے ایک کوچننا ہوگا۔
Comments are closed.