ترکیہ کی تاریخی مسجد ’آیا صوفیا‘ دیکھنے آیا روسی سیاح کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا۔
مسجد کو دیکھنے کے لیے آنے والے سیاح نے وہاں صحیح بخاری ( حدیث کی کتاب) کا درس سننے کے بعد مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔
مسجد کے امام نے روسی سیاح کو کلمہ پڑھایا جس کے بعد اس کا نام احمد دنیز رکھا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق روسی سیاح ترکیہ کی سیاحت پر آئے تھےاور جس وقت وہ تاریخی مسجد آیا صوفیا کو دیکھنے پہنچے تو وہاں صحیح بخاری کا درس جاری تھا۔
اس وقت روسی سیاح بھی وہاں با ادب ہو کر بیٹھ گئے اور درس سننے لگے۔
روسی سیاح نے بخاری کا درس سنا تو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔
بعدازاں روسی سیاح نے اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر امام مسجد نے انہیں کلمہ پڑھایا۔
روسی سیاح نے کلمہ پڑھ کر اللّٰہ کی وحدانیت اور حضرت محمدﷺ کے آخری نبی ہونے کا دل سے اقرار کیا۔
سوشل میڈیا پر بھی روسی سیاح کے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہونے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
Comments are closed.