پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

ترکیہ کو زلزلے سے 84 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ

ترکیہ اور شام میں زلزلہ کے بعد جہاں امدادی کارروائیاں جاری ہیں وہیں ترکیہ میں زلزلے کے نقصانات کی لاگت پر ایک ترک کاروباری گروپ نے رپورٹ تیار کی ہے۔

انقرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ 84 ارب ڈالر تک ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تباہ شدہ ہزاروں عمارتوں کی تعمیرِ نو پر 70 ارب ڈالر سے زیادہ کی لاگت آئے گی جبکہ زلزلے کی وجہ سے ترکیہ کی قومی آمدنی کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث ملک میں کام کے دنوں کا نقصان 2 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ بنیادی اخراجات ہاؤسنگ، ٹرانسمیشن لائنز اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیرِ نو کے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق لاکھوں بےگھر افراد کی پناہ کی ضروریات بھی اخراجات میں شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.