ترکیہ کے مغربی علاقے میں واقع ڈیرنس بندرگاہ پر دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ دھماکا اناج کے ذخیرے میں دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر ہوا، گورنر یاوز کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
گورنر نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ بحری جہاز سے ذخیرے میں گندم منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں کے مطابق تکنیکی طور پر یہ ممکن ہے کہ گندم میں موجود گَرد پر دباؤ بڑھنے کی وجہ سے دھماکا ہوا ہو لیکن ہم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔
حکام کے مطابق اسپتال میں داخل دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے کسی بحری جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔
Comments are closed.