جمعہ 18؍رجب المرجب 1444ھ10؍فروری 2023ء

ترکیہ: پاکستانی ریسکیو ٹیم نے 3 افراد کو ملبے سے نکال لیا، جان بچنے پر لڑکا رو پڑا

ترکیہ اور شام میں زلزلے کے چار دن بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہیں، ترکیہ میں موجود پاکستان کی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے 16 سال کے لڑکے سمیت تین افراد کو ملبے سے بحفاظت نکال لیا۔

جان بچنے پر لڑکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑا، ساتھ موجود لوگ پاکستانی ریسکیو ٹیم کے شکر گزار نظر آئے۔

پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی 72 گھنٹوں سے امدادی آپریشن میں شریک ہیں، جنہوں نے پانچ افراد کو زندہ بچا لیا، پاک فوج امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرُعزم ہے۔

حاطے شہر میں مقامی ریسکیو ٹیم نے 10 روز کے بچے اور اس کی ماں کو بچا لیا، امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کو وقت کے ساتھ دوڑ قرار دے دیا۔

امداد سے لدے اقوام متحدہ کے 4 ٹرک شام پہنچ گئے، امدادی سامان میں بجلی کے ہیٹر، خیمے اور کمبل شامل ہیں، ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے اوپر جا چکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.