ترکیہ اور شام میں زلزلے سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کر گئی، ترک صدر اردوان کا کہنا ہے کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں ناقابل رہائش عمارتوں کی تعمیر نو کا کام آئندہ چند ہفتوں تک شروع کیا جائے گا۔
زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر گفتگو کے دوران ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 21 ہزار 800 سے زیادہ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لاکھوں عمارتیں ناقابل رہائش ہو چکی ہیں، چند ہفتوں میں تباہ شدہ شہروں کی تعمیر نو شروع کرنے کے اقدامات کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرہ علاقوں میں لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری طرف شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 3 ہزار 553 ہو چکی ہے، ترکیہ اور شام میں پیر کو 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔
Comments are closed.