اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

ترکیہ و شام میں زلزلہ، اموات 28 ہزار سے زائد ہو گئیں

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574  افراد جان سے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار  عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

فرانس میں مقیم پاکستانی ترکیہ اور شام میں زلزلہ…

ڈبلیو ایچ او نے متاثرین کے لیے 4 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کر دی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ شام میں امدادی مراکز کھولنے کی اجازت دی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.