منگل 29رجب المرجب 1444ھ21؍فروری 2023ء

ترکیہ میں پھر سے آنے والے زلزلے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی

ترکیہ میں پھر سے آنے والے زلزلے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگے کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو سے زلزلے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ زلزلے میں 6 لوگوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے جنوبی علاقے میں پیر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھےجن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔

سیکڑوں افراد سینٹرل پارک کے قریب سڑکوں پر نکل آئے اور ہنگامی فون کالز کرنے لگے۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل آنے والے زلزلے سے ترکیہ اور شام میں اموات کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.