ترکیہ میں پاکستان کے سفارتکار نے کہا ہے کہ محمد اویس کی رہائی کے لیے ترک وزارت خارجہ اور حکام کے ساتھ ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں۔
ترکیہ میں پاکستانی محمد اویس کی گرفتاری پر پاکستانی سفارتکار عباس سرور قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد اویس کی گرفتاری کی وجہ بننے والی اشیاء کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، ترک عدالت فرانزک کی رپورٹس پر محمد اویس کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
عباس سرور قریشی نے کہا ہے کہ ترکیہ میں محمد اویس کی گرفتاری کا معاملہ اس وقت عدالت میں ہے۔
پاکستانی سفارتکار نے مزید کہا کہ استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ محمد اویس کے خاندان اور وکیل سے متواتر رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانہ محمد اویس کےخاندان کی رہنمائی اور سپورٹ کے لیے ساتھ ہے۔
Comments are closed.