بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکیہ میں پاکستانی کی گرفتاری کا معاملہ، سفارتکار کا بیان سامنے آ گیا

ترکیہ میں سپاری کے 2 پیکٹ برآمد ہونے پر پاکستانی شہری محمد اویس کی گرفتاری کے معاملے پر پاکستانی سفارتکار کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستانی سفارتکار عباس سرور قریشی نے کہا ہے کہ استنبول میں پاکستانی قونصلیٹ محمد اویس کے خاندان اور وکیل سے رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہے، محمد اویس کی گرفتاری کی وجہ بننے والی اشیاء کو فارنزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔

پاکستانی سفارتکار نے مزید کہا کہ ترک عدالت گرفتاری کی وجہ بننے والی اشیا کی فارنزک رپورٹس پر اویس کی رہائی سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی محمد اویس کی رہائی کےلیے ترک وزارت خارجہ اور حکام کے ساتھ ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔

عباس سرور قریشی نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ میں پاکستانی سفارتخانہ محمد اویس کے خاندان کی رہنمائی اور سپورٹ کیلئے ساتھ ہے۔

پاکستانی شہری سپاری کے دو پیکٹ اپنے ٹور آپریٹر کےلیے بطور تحفہ لے کر گیا تھا، اویس کے بھائی نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.