ترکیہ میں سالانہ افراط زر کی شرح 24 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مئی میں افراط زر کی شرح 73.5 فیصد رہی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے برس ترکیہ کی کرنسی لیرا کی گراوٹ کے بعد مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوا۔
اکتوبر 1998 میں سالانہ افراط زر 76.6 فیصد تھی جبکہ 2002 کے دوران ترکیہ میں افراط زر 73.2 فیصد رہی۔
ترک ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک برس کے دوران ٹرانسپورٹ اور اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں بالترتیب 108 فیصد اور 92 فیصد اضافہ ہوا۔
مقامی طور پر پیدا کردہ اشیاء کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 8.76 فیصد اضافہ ہوا جو سالانہ 132.16 فیصد تک جا پہنچا۔
2021 کے دوران ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قیمت میں 44 فیصد گراوٹ ہوئی جبکہ اس سال لیرا مزید 20 فیصد کمزور ہوچکا ہے۔
Comments are closed.