وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ سے اب تک 6 پروازیں امداد لے کر پاکستان آچکی ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ کی بڑے پیمانے پر سیلاب زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترک صدر اردوان سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی قیادت کر رہے ہیں، ترکیہ سے اب تک 6 پروازیں امداد لے کر پاکستان آچکی ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ کل مزید 2 پروازیں امداد لے کر پاکستان پہنچیں گی، امدادی سامان پر مشتمل ٹرین بھی انقرہ سے پاکستان کےلیے روانہ ہوچکی ہے۔
Comments are closed.