
سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے ترکیہ سے امداد لے کر ترکش ایئر لائن کا طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ امدادی سامان میں ادویات، خیمے، کمبل اور ضروریات کا دیگر سامان موجود ہے۔
جناح ٹرمینل پر حکومتی عہدیداروں نے طیارے کا استقبال کیا۔
وفاقی وزیر خرم دستگیر خان اور صوبائی وزیر سعید غنی نے ترکیہ کے حکام سے ریلیف کے لیے پہنچنے والے سامان کو وصول کیا۔
ترکیہ سے پہنچنے والے سامان میں خیمے، کھانے پینے کی اشیا، مچھر دانیاں اور دیگر سامان شامل ہیں۔
اس موقع پر ترک سفارتخانہ کے حکام اور این ڈی ایم اے سندھ کے ڈی جی سلمان شاہ بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ترکیہ ایئرفورس کے طیارے نے ریلیف سامان کے ساتھ سات بجکر 55 منٹ پر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔
Comments are closed.