بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترکیہ سے امداد لے کر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

ترکیہ سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئیلو اور وزیر ماحولیات مراد خرم سمیت17 رکنی وفد  سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے پاکستان میں پہنچا تھا۔

ادھر امریکی اراکین کانگریس کا وفد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے آج پاکستان پہنچے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یو آن کرنے پر چینی صدر کے شکر گزار ہیں، چین کی امداد پاک چین منفرد تعلقات کی عکاس ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نے سیلاب زدگان کے لیے چین کی 100 ملین سے امداد بڑھاکر 400 ملین یوآن کرنے پر چینی صدر سے اظہار تشکر کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.