پیر 21؍رجب المرجب 1444ھ13؍فروری 2023ء

ترکیہ زلزلہ، 128 گھنٹے بعد غذا پاکر بچے کے تاثرات

ترکیہ میں ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کاررائیوں کے دوران تقریباً 128 گھنٹے بعد ملبے سے  2ماہ کے بچے کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ننھے بچے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں بچے کے چہرے پر دھول مٹی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ملبے سے نکالے گئے بچے کو نہلا کر دودھ پلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دودھ پینے کے بعد بچہ بالکل مطمئن نظر آ رہا ہے۔

ننھے بچے کی ویڈیو کو اب تک 2 ملین کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریسکیو ورکرز نے زلزلے کے چھٹے روز ملبے سے 2 ماہ کے بچے، 70 سال کی خاتون اور 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ نکالا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچے اور 136 گھنٹے بعد 13 سالہ لڑکی کو بھی ملبے سے زندہ نکالا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.