اتوار20؍رجب المرجب 1444ھ12؍فروری 2023ء

ترکیہ، شام زلزلہ: 2 ماہ کا بچہ، 70 سالہ خاتون کو زندہ نکال لیا گیا

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کئی معجزے بھی ہو رہے ہیں۔

ریسکیو ورکرز نے زلزلے کے چھٹے روز ملبے سے 2 ماہ کے بچے، 70 سال کی خاتون اور 6 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ نکال لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ میں 140 گھنٹے بعد 7 ماہ کے بچے اور 136 گھنٹے بعد 13 سالہ لڑکی کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ علاقوں میں سیکیورٹی خدشات پر امدادی کارروائیاں معطل کردی گئیں۔

ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

زلزلہ متاثرین کو لوٹنے یا ان کو دھوکا دینے کی کوشش کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574 افراد جان سے جا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.