
ترکش ایئر کے طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی سے استنبول کے لیے پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، تمام مسافروں کو گھر روانہ کیا جا رہا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ترکش ایئر کا ایئر بس اے 330 طیارہ پرواز ٹی کے 708 کے طور پر آج صبح 4:25 بجے استنبول سے کراچی پہنچا۔
ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارے نے پرواز ٹی کے 709 کے طور پر صبح 5:55 بجے استنبول روانہ ہونا تھا، فلائٹ شیڈول کے مطابق روانگی سے قبل طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی مگر انجینئرز کو ناکامی ہوئی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس موقع پر کراچی سے استنبول کی پرواز ٹی کے 709 منسوخ کردی گئی۔
ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کے تمام مسافروں کی بورڈنگ اور امیگریشن منسوخ کی گئی ہے، 260 مسافروں کو ایئرپورٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، ان تمام مسافروں کی روانگی کا نیا شیڈول آج رات کو متوقع ہے۔
Comments are closed.