وفاقی وزیر شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ترقیاتی کام کیا ہوتا تو آج سازش کا ورد نہیں کرنا پڑتا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بنی گالہ میں کون سی سڑک ہے جس پر 142 ملین روپے خرچ ہوگئے؟ قوم کا پیسہ بنی گالہ میں لگا دیا، غریبوں کا پیسہ ہیلی کاپٹر میں گھومنے پھرنے پر خرچ کردیا۔
شازیہ مری نے کہا کہ قوم کو بتائیں توشہ خانہ کے تحائف بیچ کر 14 کروڑ کمائے تو ٹیکس کتنا دیا؟ قوم کو بتائیں کہ گھڑی اور ہار کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے 2725 گھنٹے عمران خان کا ہیلی کاپٹر کہاں استعمال ہوتا رہا؟۔
وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سائیکل کی مثالیں دینے والے کو ہیلی کاپٹر کی لت لگ گئی، عمران نیازی ساڑھے تین سال میں تقریباً ایک ارب کا پیٹرول پی گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر نئے دن عمران کی کرپشن کہانی کے ساتھ ایک نئی فرح گجر سامنے آئے گی۔
شازیہ مری نےمزید کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں بھارتیوں سے مبینہ فنڈنگ کے بدلے میں کیا دیا ؟ فارن فنڈنگ کا فیصلہ آنے دیں عمران خان کے کالے کرتوت عیاں ہوجائیں گے۔
Comments are closed.