ہفتہ 6؍ربیع الاول 1445ھ23؍ستمبر 2023ء

ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، نامزد ملزمان کی پیشی کے نوٹسز جاری

احتساب عدالت پشاور نے ضم اضلاع خیبر، باجوڑ اور مہمند میں ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن سے متعلق ریفرنسز میں نامزد ملزمان کی پیشی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

احتساب عدالت کے جج گوہر الرحمٰن نے کیس کی سماعت کی۔

 نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ 31 ملزمان نے ترقیاتی اسکیموں میں کرپشن کی ہے، ملزمان میں پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے 19 افسران بھی شامل ہیں، تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا۔

حکام نے کہا کہ حکومت نے 52 منصوبوں کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے مختص کیے تھے، فنڈز سال 22-2021 کے منصوبوں کے لیے مختص کیے گئے تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر 47 ٹھیکے دیے۔

عدالت میں نیب حکام نے کہا کہ ملزمان نے جعلی پیمائشی بکس پر ادائیگی بھی کیں، ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

پشاور کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.