بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترسیلات زر وفاداری پرگروام کی منظوری دے دی گئی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی سربراہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قومی ترسیلات زر وفاداری پرگروام کی منظوری دے دی ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس پروگرام کے تحت ترسیلات زر کو بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک ترسیلات زر میں اضافے کے لیے مراعات دے گا اور موبائل ایپ بھی لانچ کرے گا۔

اس پروگرام کا باقاعدہ افتتاح اکتوبر میں کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پروگرام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بجھوائی جانے والی ترسیلات زر میں اضافہ کرنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.