ترسیلات زر میں سہولت کےلیے عرب مانیٹری فنڈ اور اسٹیٹ بینک میں ایم او یو پر دستخط ہوگئے۔
اے ایم ایف کے ڈی جی عبدالرحمان اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ابوظبی میں ایم او یو پر دستخط کیے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عرب علاقائی ادائیگی کے نظام بُونا اور راست میں تعاون کا فریم ورک قائم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق راست اور بونا کو منسلک کرنے سے ترسیلاتِ زر کی منتقلی آسانی سے ہوسکے گی۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے کاروباری ادارے بھی مستفید ہوں گے۔ عرب ممالک اور پاکستان کے معاشی، مالی اور سرمایہ کاری روابط مضبوط ہوں گے۔
اے ایم ایف کے ڈی جی عبدالرحمان نے کہا کہ سرحد پار سے ترسیلات بھیجنے کی لاگت اور پروسیسنگ کا وقت کم کرنا اور ترسیلات بڑھانا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت اہم تزویراتی کامیابی ہے اس سے پاکستان اور عرب خطے کے درمیان قریبی روابط کے دروازے کھلیں گے۔
Comments are closed.