بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترجمان پی ڈی ایم نے صدر کے مراسلے کو مذاق قرار دیدیا

ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے صدر مملکت کے اپوزیشن لیڈر کو لکھے گئے خط پر ردِعمل دیتے ہوئے اسے مذاق قرار دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صدر کا اپوزیشن لیڈر کو نگراں وزیراعظم کی تقرری کا مراسلہ مذاق ہے۔

حمداللہ نے کہا کہ صدر اور عمران نیازی کے کرتوتوں کے مطابق تو اپوزیشن لیڈر غدار ہے۔

کور کمیٹی کی منظوری کے بعد جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام تجویز کیا گیا، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ آئین شکن صدر کا ایک غدار اپوزیشن لیڈر کو خط لکھنا مذاق نہیں تو کیا ہے؟

خیال رہے کہ صدر عارف علوی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کے لیے عمران خان اور شہباز شریف کو خط لکھا تھا۔

 اس خط کے جواب میں تحریک انصاف کی جانب سے جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خط پر ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ آئین شکن صدر کے خط کا جواب کیسے دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.