بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ترجمان وزیر اعظم شہباز گِل کے بیان پر صافی قبیلے کا ردعمل

ترجمان وزیر اعظم شہباز گِل کے سوشل میڈیا پر ایک بیان کے بعد صافی قوم اتحاد نے کہا ہے کہ شہباز گِل نے سوشل میڈیا پر پشتون صافی قبیلے کی توہین کی ہے جس کی پر ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔

مشران اور شوری اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم معاملے کا نوٹس لیں اور شہباز گِل اپنا بیان فوری طور پر ڈیلیٹ کریں اور صافی قبیلے سے معافی مانگیں۔

شہباز گل کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صافی قوم اتحاد نے کہا کہ شہباز گل کے بیان سے صافی قبیلے کی دل آزاری ہوئی ہے۔

اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے بیان میں کہا ہے کہ صافی ایک معزز پشتون قبیلہ ہے۔

منظور پشتین نے اپنے بیان میں کہا کہ پشتون قبیلے کے خلاف ایسا بیان نسل پرستی پر مبنی ہے، کیا حکومت شہباز گل کے بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.