بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کی ترجمان کی گستاخی پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ملکوں کے سفیروں سے ملاقات کرکے بھارت میں اسلامو فوبیا کی لہر اور نفرت انگیز تقاریر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو منظم ریاستی مظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، یہ ناکامی ’ہندوتوا‘ کے انتہا پسندوں کے لیے استثنا کا ایک اور ثبوت ہے۔
سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مزید کہا کہ بھارت کو مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے پر جواب دہ ٹھہرانا چاہیے۔
Comments are closed.