ہفتہ 13؍ذیقعد 1444ھ3؍جون 2023ء

تربوز کے ساتھ تجربہ دیکھ کر لوگ سر کُھجانے پر مجبور

موسم گرما کا بہت ہی اہم اور سستا پھل تربوز دنیا بھر میں کھایا اور پسند کیا جاتا ہے۔

عام طور پر تربوز کاٹ کر کھایا جاتا ہے یا اس کا شربت پیا جاتا ہے لیکن دنیا تجربہ کرنے والوں سے بھری پڑی ہے اسی لیے انٹرنیٹ پر ایک شخص کے انوکھے انداز نے لوگوں کو سر کُھجانے پر مجبور کردیا۔

انٹرنیٹ پر ایک شخص کی تربوز کو باقاعدہ تل کر کھانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگوں نے سوچنا شروع کردیا ہے کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔

تربوز کو ڈیپ فرائے کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ وہ تربوز کو کُرکُرا کرنا چاہتا تھا۔

سوشل میڈیا پر پھل کے ساتھ اس عجیب تجربے کو دیکھ کر لوگ حیران ہو رہے ہیں اور ساتھ دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.