گینیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک حیرت انگیز کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں ایک شخص کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے اپنے پیٹ رکھے تربوز تلوار سے کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر پیٹ پر رکھے تربوز تلوار سے کاٹنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے لیے بنائی گئی امریکی شہری کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اس وقت کی پرانی ویڈیو ہے جب امریکی شہری ایشریتا فرمین نے سب سے زیادہ تربوز پیٹ پر رکھ کر خود تلوار سے کاٹنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔
کیپشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اُنہوں نے ایک منٹ میں31 تربوز تلوار سے کاٹے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی شہری ایشریتا فرمین نے یہ عالمی ریکارڈ 2018ء میں اپنے نام کیا تھا۔
اسی لیے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس پرانی ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد اس کے کمنٹ سیکشن میں یہ بھی بتایا ہے کہ 1 منٹ میں پیٹ پر سب سے زیادہ تربوز کاٹے جانے کا حالیہ ریکارڈ 64 ہے جو بھارتی شہری سریش پی اور ماسٹر پربھاکر ریڈی کے پاس ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین امریکی شہری ایشریتا فرمین کی گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے شیئر کی گئی پرانی ویڈیو پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہے ہیں کہ صرف ایک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے کوئی اپنی جان کو کیسے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
Comments are closed.