جمعرات 22؍رمضان المبارک 1444ھ13؍اپریل 2023ء

تربت: سیکیورٹی فوسرز کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فوسرز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے گشکور میں آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کےلیے کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ 

دہشتگردوں کے فرار ہونے والے راستوں کو ناکہ لگا کر بند کیا گیا، مسلسل نگرانی اور انٹیلی جنس کے ذریعہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا پتا لگایا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیکیورٹی فورسزکے اہلکاروں نے آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.