بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

تراویح پڑھاتے ہوئے مؤذن سے بلی کی اٹھکھیلیاں

سوشل میڈیا پر اس وقت دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جسے دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بے حد حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مؤذن تراویح پڑھانے میں مصروف ہے اور اس دوران ایک بلی کو کھیل کود کی سوجھ رہی ہے۔

 بلی جماعت میں کھڑے درجنوں افراد دیکھ کر خوفزدہ ہونے کے بجائے مؤذن کے اوپر ناصرف چھلانگیں مار رہی ہے بلکہ اس کے کندھے پر چڑھ کر بیٹھ گئی ہے، مؤذن بھی بلی کو جھٹک دینے کے بجائے اس کے ساتھ پیار سے پیش آ رہا ہے۔

A post shared by Funnistan (@funnistan)

ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ بلی یا تو اس مؤذن کی پالتو ہے یا اس مسجد میں آتے جاتے رہنا اس بلی کے لیے معمول کی بات ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس دلچسپ ویڈیو کو ’کیوٹ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.