روس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے پابندیوں کے جواب میں وہ تخفیف اسلحہ معاہدوں سے علیحدہ ہوسکتے ہیں۔
اپنے بیان میں ڈپٹی ہیڈ روسی سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ مغرب سے تعلقات مکمل ختم کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ پھر روس اور مغرب ایک دوسرے کو دوربین سے دیکھیں۔
واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد امریکا سمیت یورپی ممالک نے روس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ کچھ یورپی ممالک روس پر پابندی لگانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔
یوکرینی وزیرخارجہ کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ ہچکچاہٹ کے شکار یورپی ممالک پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
Comments are closed.