بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحقیقات کیلئے افغان ٹیم پاکستان پہنچ گئی، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق تحقیقات کے لیے افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، آئی جی کو ہدایت کی ہے اپنی تحقیقاتی رپورٹ افغان ٹیم کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہوئی تو افغان ٹیم ٹیکسی ڈرائیور سمیت گیارہ افراد سے بھی انٹرویو کرسکتی ہے۔

شیخ رشید نے مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے بھاؤ تاؤ کیا، بالآخر 5 لاکھ 60 ہزار روپے میں 3 اونٹ خرید لیے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں ہر حالت میں امن و امان برقرار رکھا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ 190 مزید کیمرے لگائے جائیں۔

پریس کانفرنس میں اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سیلاب آیا اور ہمارے پاس 1122 نہیں ہے، ڈی سی کو ہدایت کی ہے کہ نالے پر تمام تجاوزات گرادی جائیں، نالوں سے تجاوزات 31 اگست تک ختم کردی جائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر عمران خان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے تین کے علاوہ سب اکاؤنٹس کو اَن فالو کردیا۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مشن پر 10 سال سے بیٹھے 64 لوگوں کو واپس بلالیا ہے، اگر 30 اگست تک رپورٹ نہ کی تو نوکریوں سے فارغ کردیں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں بغیر ویزے ہزاروں لوگ چھپے ہوئے ہیں، ایک ماہ میں آن لائن ویزہ اپلائی کردیں ورنہ ملک چھوڑ دیں، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا میں نہیں رہیں گے۔

داسو حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے تمام فول پروف انتظامات ہیں، داسو ڈیم پر تفتیش آگے بڑھی ہے، ابھی کوئی بات نہیں کرسکتا۔

شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹر پر ماسکو میں روس کے سابق وزیرخارجہ کے ہمراہ گروپ فوٹو شیئر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لال حویلی میں ایک ہفتہ میں دو مرتبہ فائرنگ ہوئی ہے، پولیس تفتیش کررہی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ فوج نے افغان سرحد پر باڑ لگا رکھی ہے، افغانستان سے وہی لوگ واپس آئے ہیں جن کے پاس کاغذات ہیں، افغان سرحد سے مہاجرین کی کوئی آمد نہیں ہوئی ہے، پاکستان میں طالبان نہیں، اور نا کوئی طالبان آرہے ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بڑا پیسہ خرچ کرکے دو تین سیٹوں کا اضافہ کیا ، اگلی بار سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ اور ش لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائی ہے، اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کو پذیرائی نہیں ملے گی، شہباز شریف ماضی کو بھلا کر آئیں، مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ان کی مزاحمت اور مفاہمت کی پالیسی ناکام ہوگی، سب ٹائیں ٹائیں فش ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہرجعفر کو مزید دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

وزیر داخلہ نے نور مقدم قتل کیس سے متعلق کہا کہ نورمقدم کیس میں تمام شواہد جمع کیے، فارنزک کرایا ہے، نورمقدم کیس کے ملزم کو پولیس مقابلے میں تو مروا نہیں سکتا کیونکہ اتنا بڑا سوشل میڈیاہےاسلام آباد میں اتنی زیادہ ایکٹو لیڈیز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے باپ اور ڈرائیور کو بھی اندرکیاہے، جن سے جعفر کی بات ہوئی انہیں بھی اندر کیا ہے پیچھےکسی کو نہیں چھوڑا، فیصلہ عدالت کا ہے ،شہادیتں پوری ہیں مجھے پوری امید ہے ملزم کو سزائے موت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.