صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں تحریک پاکستان میں خدمات انجام دینے والوں کے لیے گولڈ میڈل تقسیم کیے۔ جنگ گروپ کے بانی میرِ صحافت میرخلیل الرحمٰن کا گولڈ میڈل ان کے پوتے میر امام رحمٰن نے وصول کیا۔
لاہورمیں تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے تحت تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں تحریک پاکستان کے کارکنوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے، جو ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔
تقریب میں جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کی خدمات کا بھی بھرپور اعتراف کیا گیا۔ میرخلیل الرحمٰن کا گولڈ میڈل ان کے پوتے میر امام رحمان نے وصول کیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری کے والد کیلئے بھی گولڈ میڈل کا اعلان کیا گیا جو ان کے پوتے ڈاکٹر حسین محی الدین نے وصول کیا۔
Comments are closed.