تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ٹی ایل پی نے وزیرآباد میں گیارہ روز بعد دھرنا ختم کردیا، جس کے بعد مظاہرین واپس لاہور پہنچ گئے۔
دھرنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال شرکاء گھروں کو نہیں جارہے۔
گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک سے پابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، اس سے قبل حکومت پنجاب کی سمری پر وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے کی منظوری دی تھی۔
دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد وزیر آباد کے ڈپٹی کمشنر نے جی ٹی روڈ سے تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا تھا۔ دھرنے کے باعث انٹرنیٹ سروس بند تھی جس کی وجہ سے بینکوں کا کام مکمل طور پر ٹھپ ہوگیا تھا جبکہ شہریوں کے معمولات زندگی بھی شدید متاثر تھے۔
واضح رہے کہ ٹی ایل پی کے مظاہرین وزیر آباد میں اللّٰہ والا چوک کے قریب پارک میں خیمے لگا کر 11ویں روز بھی موجود تھے۔
Comments are closed.