بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا

وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس آج رات 12 بجے تک چلے گا۔

 ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ اسپیکر کو کہا گیا ہے آج ووٹنگ نہیں کروانی، تحریک عدم اعتماد پر کل ووٹنگ کا امکان ہے۔

 ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ آج ووٹنگ نہیں کروائی گئی تو توہین عدالت اور آئین سے متصادم ہو گا۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شام ساڑھے 7 بجے تک ملتوی کردیا گیا، قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ابھی تک نہیں ہو سکی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوا، کچھ دیر بعد ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا، ساڑھے بارہ بجے بھی اجلاس شروع نہیں ہو سکا، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس ڈھائی بجے دوبارہ شروع ہوا، ڈھائی بجے اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اپوزیشن کے مطالبے کے باوجود بھی ووٹنگ نہیں کروائی گئی۔

اسپیکر اسد قیصر نے شام 5 بجے نماز عصر کے لیے اجلاس ملتوی کردیا، نماز عصر کے وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا اور تھوڑی دیر بعد افطار اور نماز مغرب کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.